ETV Bharat / briefs

'کورونا قابو پانے میں صحافیوں کی خدمات قابل قدر' - کرناٹک کی خبریں

کرناٹک کےوزیر شنکر نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ذمہ داران، محکمہ صحت، محکمہ پولیس، محکمہ بلدیہ، کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی کورونا پر قابو پانے میں جو تعاون کیا ہے وہ قابل قدر ہے۔

'کورونا قابو پانے میں صحافیوں کی خدمات قابل قدر'

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:52 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں میں ریاستی وزیر برائے باغبان کی پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ پریس کانفرنس صحافیوں کے مسائل اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے منعقد کی گئی تھی۔

'کورونا قابو پانے میں صحافیوں کی خدمات قابل قدر'
'کورونا قابو پانے میں صحافیوں کی خدمات قابل قدر'

اس موقع پر کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن یادگیر کی جانب سے ریاستی وزیر برائے باغبانی اور یادگیر ضلع نگران وزیر کے پہلی بار پریس کلب یادگیر آنے پر کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر کے صدر اندودھر نے ان کو تہنیت پیش کی۔

وزیر شنکر نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ذمہ داران، محکمہ صحت، محکمہ پولیس، محکمہ بلدیہ، کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی کورونا پر قابو پانے میں جو تعاون کیا ہے وہ قابل قدر ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ خصوصی امدادی پیکیج میں صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے کے سوال پر شنکر نے کہا 'کووڈ خصوصی پیکیج کی امداد کے لئے آپ لوگوں نے جو یاداشت پیش کی ہے اس کو میں نے وزیراعلیٰ کرناٹک بی ایس یڈی یورپا کے سامنے نے پیش کیا ہے۔'دیگر کی طرح صحافیوں کو بھی کووڈ خصوصی پیکیج دینے کے لئے اپیل کی گئی ہے.اس موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنے پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی، رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو، ضلع انفارمیشن آفیسر قادر شاہ، نے اس پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.