انہوں نے کہاکہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر نے اسی کو ہی تولابازی ٹیکس کہا تھا۔وزیر اعظم کے سچ بولنے پر ترنمول کانگریس کی سربراہ مشتعل ہو گئی تھی۔
دلیپ گھوش کے مطابق سچائی کبھی چھپتی نہیں ہے۔ وہ کسی نہ کسی شکل میں منظر عام پر آ ہی جاتی ہے۔اس وقت وزیراعظم کی باتوں کو انتخابی مہم کا حصہ سمجھا گیاتھا لیکن اب سچائی سب کے سامنے ہے۔
دوسری طرف کانگریس اور بایاں محاذ کے ممبران نے اسمبلی میں ”کٹ منی“ پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل احتجاج کررہی ہے۔