مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنر جی کے کٹ منی کیس پر دیے گئے بیان پر پہلی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں کٹ منی کے کیس میں ملوث ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی گرفتاری کامطالبہ کر رہی ہیں۔
حالیہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے نائب پنچایت پردھان جنتاسرکارپیشے سے ٹھیکہ دار ہیں۔ انہوں نے نائب پنچایت پردھان کے عہدے کا غلط استعمال کر تے ہوئے کئی لوگوں کوسرکاری ٹھیکہ دلانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کیا تھا۔
ٹھیکہ داروں نے جنتا سرکار کے خلاف تھانے یں دھوکہ دہی کی شکایت درج کرا ئی تھی۔
پولیس نے شکایت پر کارروا ئی کر تے ہوئے جنتاسرکار کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے نائب پردھان کوبالور گھاٹ محکمہ عدالت میں پیش کی جہاں انہیں چھ دنوں کے لیے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے سرکاری اسکیموں کے نام پر عام لوگوں سے رشوت لینے والے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے،کونسلرزاورکارکنان کورشوت کی رقم واپس کرنے کی ہدایت دی تھی۔ رشوت کی رقم کوہی کٹ منی کانام دیاگیاہے۔