کولکاتہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 159 رن بنائے جس کے جواب میں حیدرآباد نے ایک وکٹ کے نقصان پر 161 رن بناکر شاندار جیت حاصل کی ہے۔
کولکتہ کی جانب سے کرس لن اور سنیل نارائن نے شاندار آغاز کیا۔ لن نے 51 اور سنیل نارائن نے آٹھ گیندوں پر 25 رن اور آر کے سنگھ نے 30، کپتان کارتک چھ، نتیش رانا 11 اور شبھم گل نے تین رن بنائے۔رسل 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
حیدرآباد کی جانب سے خلیل احمد نے تین، بھونیشور کمار دو ، سندیپ شرما اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔
حیدرآباد کے سلامی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 رنوں کی پارٹنر شپ کی۔ جس میں ڈیوڈ وارنر نے 38 گیندوں میں 67 رن بنائے۔ جب کہ بیرسٹو نے 43 گیندوں میں 80 رن اور ولیمسن آٹھ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اور نو وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔