مظاہرین جموں خطے میں فوری طور سے اسمبلی سیٹوں کی حد بندی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مرکز علاقائی عدم توازن کو ختم کرنے کے لئے مناسب قدم اٹھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی حلقوں کی حد بندی بی جے پی کا ایجنڈ رہا ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر آئندہ پارلیمانی اجلاس میں منظور کرنا مطلوب ہے۔
انہوں نے بی جے پی کو متنبہ کیا ہےکہ اگر وعدہ خلافی کی گئی تو جموں کی عوام مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 46 اسمبلی سیٹیں ہیں جبکہ جموں میں صرف 37 ہیں جو سراسر جموں خطہ کے ساتھ نا انصافی ہے۔
انہوں نے جموں کے ساتھ امتیاز برتے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔