کانگریس رہنما جتیندر کوچرنے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر الزام عائد کیا کہ' آپ رہنما وقف بورڈ میں اپنے بھتیجے کو نوکری دلوائی ہے'۔
جتیندر کوچر نے کہا کہ' وہ پورے معاملے کو بد عنوانی کے طور پر دیکھ رہے ہیں اس لیے اب وہ لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کر انھیں اس بد عنوانی کی تحریری شکایت دیں گے اوروہ گوررنر سے پورے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کریں گے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے'۔
کوچر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' اس طریقے سے بورڈ میں تقریباً 7 لوگوں کی تقرری کی گئی ہے اور وہ تمام لوگ ان کے(امانت اللہ) کے رشتہ دار ہیں۔
کوچر کا کہنا ہے کہ' گزشتہ 26 فروری کو ایک اشتہار کے ذریعہ دہلی وقف بورڈ میں 33 مختلف اسامیوں کے لیے درخواستیں منگوائی گئی تھیں لیکن اشہار شائع کرنے کے تیسرے چوتھے دن یعنی کہ 1 اور 2 مارچ کو ان اشتہار کو ہٹا دیا گیا تاکہ امیدواروں کی تعداد کم ہوجائے اور وہ اپنے رشتہ داروں کی تقرری کرسکیں۔