سی بی آ ئی نے بتایا کہ سی بی آ ئی کی ٹیم ایک بارپھر کولکاتا پولئس کے سابق کمشنر کے گھر جاکر پوچھ گچھ کرنے کامن بنائی ہے۔راجیو کمارکو سی جی او کمپلیکس آنے میں پریشانی ہے تو سی بی آ ئی کی ٹیم ہی ان کے گھر جاناپسند کرے گی ۔
سی بی آ ئی نے مزید کہاکہ راجیوکمارپوچھ گچھ سے ہرممکن بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکے گا۔ انہیں سی بی آ ئی کے پاس آنا ہی ہوگا۔
کولکاتاپولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار پر شارداچٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ثبوت سے چھیڑ چھاڑ کرنے کاالزام ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی بی آ ئی ی ٹیم جب راجیو کمار کے گھر گئی تھی تواس وقت مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے مخالفت کی تھی۔
ممتابنرجی سی بی آ ئی پر مرکزی حکومت کے کہنے پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دھرم تلہ میں دھرنے پر بیٹھ گئی تھی ۔