ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: کمشنر آلوک سنگھ کا بڑا فیصلہ - نوئیڈا کی خبر

نوئیڈا میں کورونا سے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں، کورونا کیسز کی رفتار تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے.

Corona
Corona
author img

By

Published : May 3, 2021, 8:26 PM IST

اس فیصلہ کے مطابق 55 سال سے زیادہ عمر اور سنگین عارضہ میں مبتلا پولیس اہلکاروں کو زیادہ خطرے والے مقامات پر ڈیوٹی میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اہلکاروں میں انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے،ابھی بھی 182 پولیس اہلکار کورونا پوزیٹیو ہوئے ہیں۔ایک سب انسپکٹر کی موت بھی ہوگئی ہے۔

ایسے میں سنگین بیماری ،ہائی بلڈ پریشر ، دل اور پھیپھڑے کی بیماری سے متاثر،حاملہ خاتون اور 55 سال سے زیادہ عمر کے پولیس اہلکاروں کو ہجومی مقامات اور دیگر خطرات والے مقامات پر ڈیوٹی پر معمور نہیں کیا جائے گا کیونکہ انفیکشن کے خطرات یہاں زیادہ ہوتے ہیں.

اس فیصلے کی کاپی تمام ڈی سی پی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ پولیس کے تحفظ کے حوالے سے اس قدم کو اٹھایا گیا ہے ۔ لیکن ان تمام پولیس اہلکاروں کی نائٹ ڈیوٹی پہلے کی طرح جاری رہے گی اس میں کوئی رعایت نہیں برتی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.