ETV Bharat / briefs

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو ملک بھر میں تیسرا مقام حاصل - سالانہ رینکنگ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی تعلیمی وتحقیقی کاوشیں اور ملک و قوم کے لیے اس کی خدمات کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ تسلیم کیا گیا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو ملک بھر میں تیسرا مقام حاصل
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 4:46 PM IST

معروف انگریزی میگزین انڈیا ٹوڈے نے یونیورسٹی تعلیمی اداروں کی سالانہ رینکنگ میں اے ایم یو کو ملک کی تیسری سب سے عمدہ یونیورسٹی قرار دیا ہے۔

حال ہی میں مشہور بین الاقوامی ایجنسی کیو۔ایس۔ورلڈ نے دنیا بھر کی ایک ہزار ممتاز یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی جاری کی تھی جس میں اے ایم یو کا نام بھی شامل تھا۔ وہیں یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی میگزین نے بھارتی یونیورسٹیوں کی جو درجہ بندی جاری کی ہے اس میں بھی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو دوسرا مقام حاصل رہا۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو ملک بھر میں تیسرا مقام حاصل

اے ایم یو کے قیام کے 100 برس مکمل ہو رہے ہیں ایسے موقعے پر یونیورسٹی ملک میں اعلی تعلیمی اداروں میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے کی طرف رواں دواں ہیں۔ انڈیا ٹوڈے نے ایم یو کو دو ہزار میں سے مجموعی اسکور 1694.5 پوائنٹ کے ساتھ ملک بھر میں تیسری پوزیشن دی ہے۔

اے ایم یو کو پرسپیشن اسکور میں ایک ہزار میں سے 969.9 پوائنٹ دیے گئے ہیں جو اسے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے بھی فائق کر دیتی ہے۔
خیال رہے کہ یونیورسٹی آف حیدرآباد, مذکورہ رینکنگ میں دوسرے مقام پر ہے۔ تاہم انٹیک کوالٹی اور گورننس میں ایم یو نے 167.5 کا اسکور حاصل کر کے یونیورسٹی آف حیدرآباد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے کے معاملے میں بھی انڈیا ٹوڈے نے اے ایم یو کو تیسری پوزیشن دی ہے جبکہ سب سے زیادہ پوسٹ گریجویٹ کورسیز کی تدریس کے معاملے میں اے ایم یو دوسرے مقام پر فائز ہے یہاں 78 پوسٹ گریجویٹ کورسیز کی تدریس ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انڈیا ٹوڈے نے ہندوستان کی ممتاز یونیورسٹیز کی اپنی سالانہ رینکنگ میں 900 سے زیادہ یونیورسٹی اور قومی اہمیت کے حامل تقریبا ایک سو پچیس اداروں کو شامل کیا ہے جس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی پہلے مقام پر، یونیورسٹی آف حیدرآباد دوسرے مقام پر اور علیگڑھ مسلم ینورسٹی تیسرے مقام پر ہے۔

اے ایم یو کے شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور نے اس شاندار حصولیابی پر یونیورسٹی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان سے معیاری اعلی تعلیم کے لیے اپنی کوشش جاری رکھنے کی اپیل کی ہے انہوں نے اساتذہ اور طلبہ پر زور دیا ہے ہے کہ وہ علمی امتیاز کے نئے افق اور تحقیق کے ابھرتے ہوئے میدانوں کی تلاش کریں۔

Intro:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کی تیسری سب سے عمدہ یونیورسٹی: انڈیا ٹوڈے سروے۔

Body:انڈیا ٹوڈے نے اپنے سروے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سالانہ رینکنگ میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ملک کی تیسری سب سے عمدہ یونیورسٹی قرار دیا ہے۔

اے ایم یو کے قیام کو سو برس پورے ہو رہے ہیں ایسے موقع پر یونیورسٹی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے کی طرف رواں دواں ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے اپنے سروے میں اے ایم یو کو دو ہزار میں سے 1694.5 مجموعی اسکور کے ساتھ ملک کی تیسری سب سے عمدہ یونیورسٹی کرار دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنے سروے میں ملک کی عمدہ یونیورسٹیز کی سالانہ رینکنگ میں 900 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور تقریباً ایک سو پچیس اداروں کو شامل کیا ہے۔ جس میں جو اہل لال نہرو یونیورسٹی پہلے مقام پر، یونیورسٹی آف حیدرآباد دوسرے مقام پر اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی تیسرے مقام پر ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ پوسٹ گریجویٹ کورسیز کی تدریس کے معاملے میں اے ایم یو دوسرے مقام پر فائز ہے۔ یہاں 78 پوسٹ گریجویٹ کورسیز کی تدریس ہو رہی ہے۔

اے ایم یو شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور نے اس شاندار حصولیابی پر یونیورسٹی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرس اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔

۱۔ بائٹ۔۔۔۔۔ پروفیسر شافع قدوائی۔۔۔۔ممبر انچارج۔۔۔۔ رابطہ عامہ۔۔۔۔ ایم یو علیگڑھ۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.