فرح صوبے کے بكواه ضلع کے گورنر عبد الغفور مجاہد نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں یہ سب سے زیادہ مہلک بمباری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ فضائی حملوں میں غیر قانونی منشیات تیار کرنے والے کارخانوں کو نشانہ بنایا، جسے امریکہ طالبان جنگجوؤ کی آمدنی کا اہم ذریعہ بتاتا ہے۔
اگرچہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں غیر قانونی ادوایات بنانے والی کمپنیوں کو نہیں بلکہ عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک مقامی شخص نے کہاکہ ’’امریکہ نے اتوار کو ان کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے عام لوگ ہلاک ہو گئے۔ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہیں۔ فضائی حملے میں صرف غریب لوگ ہی مارے گئے۔ یہاں پر طالبان نہیں تھے‘‘۔