ETV Bharat / bharat

India ASEAN Partnership دھنکھڑ کا ہند، آسیان کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد کے تعاون کو بڑھانے پر زور

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو بھارت اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد اور تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے میں آسیان کے مرکزی رول کی بھارت حمایت کرتا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس کو ہند-آسیان تعلقات کے 30 سال کی یادگاری سمٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔India places great value on ASEAN

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 3:43 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نوم پنہ: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو بھارت اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد اور تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے میں آسیان کے مرکزی رول کی بھارت حمایت کرتا ہے۔strategic trust cooperation between India ASEAN

دھنکھڑ یہاں ہند-آسیان 19ویں چوٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔ اس چوٹی کانفرنس کو ہند-آسیان تعلقات کے 30 سال کی یادگاری سمٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس کا انعقاد آسیان کے 40 اور 41 چوٹی کانفرنس کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ دھنکھڑ کی قیادت میں بھارتی وفد میٹنگ میں شرکت کے لیے کل یہاں پہنچا تھا۔

دھنکھڑ نے کہا 'ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو اس خطے کا سیاسی منظرنامہ یقینی نظر آتا ہے۔ ہم اس پر آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے۔ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے ہند-آسیان تعاون کو وسعت دینا چاہیے، اسٹریٹجک اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہند-آسیان تعاون کو وسعت دینا چاہئے، اسٹریٹجک اعتماد کو گہرا کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں ہند-آسیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے رول کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بھارت آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بھارت آسیان کو علاقائی، کثیر جہتی اور عالمی نظم کے ایک اہم ستون کے طور پر دیکھتا ہے۔ مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے میں ابھرنے والے نئے صورتحال اور مساوات کے درمیان بھارت آسیان کی مرکزی حیثیت کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت اور آسیان نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے بارے میں باہمی اتفاق رائے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان ممالک بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی میں مرکزی ستون ہیں۔ ثقافتی، اقتصادی اور تہذیبی میدان میں آسیان ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات زمانہ قدیم سے چلے آرہے ہیں۔ اس نے ہمیں جدید دور میں آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آسیان کے ساتھ بھارت کے تعلقات، جو 1992 میں کچھ علاقائی موضوعات پر ایک پارٹنر کے طور پر شروع ہوئے تھے، 2022 میں ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پروان چڑھے ہیں۔ آج یہ شراکت داری کثیر جہتی اور علاقائی بن چکی ہے۔ رابطے کو وسعت دینے سے لے کر آب و ہوا کی تبدیلی تک، سلامتی سے لے کر خلائی سائنس تک، ٹیکنالوجی سے لے کر تجارت تک، اس شراکت داری میں تعاون جاری ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ایک بہتر اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Asean Must Stand in Unity: آسیان کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، سمدیچ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.