مسٹر سندھیا نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19کی تیسری لہر کے اندیشہ کے مد نظر ہمیں پوری احتیاط برتنی چاہئے، اس سے بچاو کے لئے ویکسین اور ماسک ڈھال او ر تلوار ہے۔ تمام کو ٹیکہ لگوانا چاہئے اور ماسک لگانا چاہئے۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران شیوپوری کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے جن منصوبوں کی شروعات کی تھی جیسے میڈیکل کالج، تھیم روڈ، شیوپوری شہر کی پاپنی بڑھانے کی اسکیم، این ٹی پی سی کا انجینئرنگ کالج، این ٹی پی کا ٹریننگ سنٹر یہ سب شکل اختیار کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں :بڈگام: کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری
انہوں نے کہاکہ شیوپوری کی ترقی ان کا ہدف تھا اور رہے گا اور اپنے دورہ کے دوران سندھیا نے ضلعی اسپتال شیپوری اور میڈیکل کالج شیوپوری کا معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا نیز اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف سے بھی خطاب کیا۔
مسٹر سندھیا نے مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانے اور اہم ذمہ داری ملنے کے سوال پر کہا کہ وہ عوام کے خدمت گار تھے اور آخری سانس تک رہیں گے۔