ETV Bharat / bharat

Enjoygraphy Book in Urdu گجراتی زبان میں مشہور کتاب 'اینجوئے گرافی' کا اردو میں ترجمہ

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 3:45 PM IST

Updated : Mar 27, 2023, 11:22 AM IST

احمدآباد کے ترجمہ نگار غلام فرید شیخ نے گجرات کے مزاحیہ نگار رتی لال بوری ساگر کی گجراتی زبان میں "اینجوئے گرافی" کتاب کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ اس تعلق سے ترجمہ نگار غلام فرید شیخ نے بتایا کہ گجراتی مزاح نگار رتی لال بوری ساگر میرے اچھے دوست تھے، ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ اس کتاب کا اردو میں ترجمہ ہو اور انہوں نے مجھے اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کرنے کو کہا تھا، جسے میں نے حال ہی میں ترجمہ کیا ہے۔

گجراتی زبان میں مشہور کتاب 'ایجوئے گرافی' کا اردو میں ترجمہ

احمدآباد: گجرات کے مزاحیہ نگار رتی لال بوری ساگر نے 'ایجیوگرافی' پر گجراتی زبان میں "ایجوئے گرافی" کتاب تصیف کی، جس کا حال ہی میں اردو میں ترجمہ احمدآباد کے ترجمہ نگار غلام فرید شیخ نے کیا ہے۔ جس کا رسم اجرا گزشتہ ہفتے ہوا۔ اس تعلق سے ترجمہ نگار غلام فرید شیخ نے بتایا کہ گجراتی مزاح نگار رتی لال بوری ساگر میرے اچھے دوست تھے، انہوں نے 1990 میں ایجوے گرافی نامی کتاب گجراتی زبان میں شائع کی تھی، جس کے اب تک متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری رتی لال بوری ساگر سے ڈرمائی انداز میں ملاقات ہوئی تھی۔ وہ پاٹھیہ پستک منڈل گجرات کے ڈائریکٹر تھے، تبھی میری ملاقات ان سے ہوتی تھی اور 1989 میں رتی لا بوری ساگر کو دل کا دورہ پڑا تھا، انہوں نے اس کے بعد بہت سے ٹیسٹ کروائے لیکن انہیں ایجیوگرافی کرانے کے لئے مدراس جانا پڑا اور اپولو ہسپتال میں انہوں نے ایجیوگرافی کروائی۔ ایجیوگرافی کرانے کے بعد جب وہ گھر واپس آئے تب 1990 میں انہوں نے ایجیوگرافی کے دوران ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا اور کیسے کیسے مرحلوں سے گزرنا پڑا، اسے انہوں نے مزاحیہ انداز میں قلم بند کیا اور انہوں نے اپنی ایجیوگرافی کو 'ایجوے گرافی' میں تبدیل کر ایک کتاب شائع کی۔

غلام فرید شیخ نے بتایا کہ پاٹھیہ پستک منڈل میں جب میں افسر تھا، تب رتی لال بوری ساگر ہمارے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے۔ وہ مجھے اچھے سے جانتے تھے انہیں اس بات کا علم تھا کہ میں اردو میں کام کرتا ہوں تو ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ اس کتاب کا اردو میں ترجمہ ہو اور انہوں نے مجھے اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کرنے کو کہا تھا، جسے میں نے حال ہی میں ترجمہ کیا اور گجرات ساہتیہ اکادمی کے مالی تعاون سے اس کتاب کو شائع کیا ہے، جو لوگوں کو کافی پسند آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hayatuk Aab Book نوجوان کی کشمیری زبان میں پہلی کتاب شائع

Last Updated : Mar 27, 2023, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.