ETV Bharat / bharat

Udaipur Murder: ادے پور واقعہ کے ملزمان تیرہ جولائی تک عدالتی حراست میں - ادے پور واقعہ کے اہم ملزمان

کنہیا لال قتل کیس Kanhaiya Lal Murder Case کے دونوں ملزمین کو آج عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ کیس کے دونوں ملزمان ریاض اور غوث محمد کو سخت سیکورٹی کے درمیان ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ Udaipur Murder

Kanhaiya Lal Murder Case
ادے پور واقعہ کے ملزمان 13 جولائی تک عدالتی حراست میں
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 10:36 PM IST

ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں عدالت نے کنہیا لال قتل کیس Kanhaiya Lal Murder Case کے دونوں ملزمین کو آج عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اس کیس کے دونوں اہم ملزمان ریاض اور غوث محمد کو سخت سیکورٹی کے درمیان ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پیش کیا اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے دونوں کو 13 جولائی تک 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ Udaipur Murder

یہ بھی پڑھیں:

Strong Condemnation of Udaipur Murder Case: صولت پبلک لائبریری کے صدر نے ادے پور قتل معاملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی

موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو وکلا نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ عدالت کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوا تو انہیں عدالت کے دوسرے دروازے سے نکال کر جیل لے جایا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ یو اے پی اے کے تحت درج کیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کر رہی ہے۔ Udaipur Murder Case

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.