بھارت اور عالمی تاریخ میں 19 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں: -
- 1389 - سلطان غیاث الدین تغلق ثانی کا قتل دہلی میں ہوا۔
- 1630 - مراٹھا حکمران شیواجی کی پیدائش جونیر میں ہوئی۔
- 1719ء مغل بادشاہ فرخ سیار کا قتل ہوا۔
- 1891 - امرت بازار پتریکا کی یومیہ اشاعت شروع ہوئی۔
- 1895 - ہندی کے مشہور پبلشر منشی نول کشور کا انتقال ہوا۔
- 1915 - مشہور مجاہد آزادی گوپال کرشن گوکھلے کا انتقال ہوا۔
- 1942 - دوسری جنگ عظیم کے دوران شمالی آسٹریلیا کے شہر ڈارون پر جاپانی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 243 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1963 - سوویت یونین نے امریکی صدر کینیڈی کو کیوبا سے اپنے کئی ہزار فوجیوں کے انخلاء کی اطلاع دی۔
- 1978 – بنگالی اور ہندی فلموں کے مشہور گلوکار، موسیقار اور اداکار پنکج ملک کا انتقال ہوا۔
- 1986 - ہندوستان میں پہلی بار کمپیوٹرائزڈ ریلوے ریزرویشن ٹکٹوں کا آغاز ہوا۔
- 1999 - ڈنمارک کے سائنسدان ڈاکٹر لین ویسٹرگارڈ واشنگٹن میں روشنی کی رفتار کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔
- 2003 - متحدہ عرب امارات نے داؤد کے بھائی اقبال شیخ اور اس کے ساتھی اعجاز پٹھان کو ہندوستان کے حوالے کیا۔
- 2004 - کیڑے مار ادویات اور صنعتی کیمیکلز پر پابندی لگانے والے اسٹاک ہوم معاہدے کی دنیا کے 50 سے زیادہ ممالک نے توثیق کی۔
- 2006 - پاکستان نے ہتف ۔2 (ابدالی) میزائل کا تجربہ کیا۔
- 2019 - ہندی کے مشہور شاعر اور ممتاز ہم عصر نقاد نامور سنگھ کا انتقال ہوا۔
یو این آئی