ETV Bharat / bharat

مغل گارڈن 13 فروری سے عوام کے لئے کھل رہا ہے - مغل گارڈن 13 فروی سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا

راشٹرپتی بھون کے احاطے میں واقع مشہور مغل گارڈن اب تک کورونا وبا کی وجہ سے عام لوگوں کے لئے بند تھا۔ لیکن اب پرکشش نظاروں اور مختلف نایاب پھولوں والے اس گارڈن کو کچھ شرائط کے ساتھ عوام کے لیے کھولا جارہا ہے۔

mughal gardens
مغل گارڈن پارک 13 فروری سے عوام کے لئے کھل رہا ہے
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:19 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع صدر ہاؤس کے احاطہ میں موجود مشہور مغل گارڈن کو عوام کے لیے کھولا جارہاہے۔ مغل گارڈن عوام کے لیے صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ سنیچر اور اتوار کے علاوہ سبھی دنوں میں عوام مغل گارڈن کی سیرو تفریح کرسکیں گے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری ایک بیان کے مطابق مغل گارڈن میں داخلہ کے لیے ایڈوانس آن لائن بکنگ کرانی ہوگی۔

mughal gardens
مغل گارڈن پارک 13 فروری سے عوام کے لئے کھل رہا ہے

دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون احاطے میں تعمیر مغل گارڈن کو عوام کے لیے ہمیشہ سے سیرو تفریح کی ایک اچھی جگہ کےطور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے دارالحکومت کے علاوہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی یہاں پہنچتے ہیں۔

آپ کو مزید بتا دیں کہ اصلاً مغل گارڈن مختلف خوبصورت اور نایاب پھولوں کا ایک باغ ہے، جہاں ملک کے علاوہ بیرون ملک کے پھول بھی یہاں خوب دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مغل گارڈن کے نایاب 12 مختلف گارڈن بھی ہیں جو اپنے دلفریب مناظر سے عام و خاص کو محظوظ کرتے ہیں۔

یہ بارہ گارڈن بنیادی طور پر موگرا گارڈن، ریکٹنگل لان اور سرکلر تین حصوں میں تقسیم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روز گارڈن، بائیو دائیورسٹی پارک، ہربل گارڈن، میوزیکل فاؤنٹین، بٹر فلائی سنشائن گارڈن، کیکٹس گارڈن، نیوٹریشن گارڈن اور بائیو فیول پارک واقع ہے۔ باغ میں بہت سے شاندار چشمے بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کو گلیشرز سے خطرہ ؟

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیس نظر اسے بند کردیا گیا تھا اب جبکہ حالات معمول پر آتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں عوام کی سیرو تفریح کے لیے اسے دوبارہ 13 فروری سے کھولا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.