ETV Bharat / bharat

Awantipora Encounter مہلوک عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا، وجے کمار - عاقب مشتاق بھٹ

اے ڈی جی پی کشمیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ اونتی پورہ انکاونٹر میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت پلوامہ کے عاقب مشتاق بھٹ کے طور پر کی گئی۔ مذکورہ عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔

مہلوک عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 11:55 AM IST

Updated : Feb 28, 2023, 12:13 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کی پی ٹی سی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مقامی عسکریت پسند ہلاک جبکہ ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جوان بھی ہلاک ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ عسکریت پسند اونتی پورہ کے پدگام پورہ گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں، جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقے کو درمیانی شب محاصرے میں لے لیا اور ان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر عسکریت پسند نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ ان کے مطابق کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک عسکریت ہلاک ہوا جس کی بعد میں شناخت عاقب مشتاق بٹ ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک اہلکار نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔ کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ پدگام پورہ گاوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح سکیورٹی فورسز نے جیسے ہی مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

مزید پڑھیں:۔ Awantipora Encounter اونتی پورہ تصادم: ہلاک شدہ عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا: وجے کمار

ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت عاقب مشتاق بٹ کے بطور ہوئی ۔ اے ڈی جی پی نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔ انہوں نے کہاکہ عاقب مشتاق نے پہلے حز ب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی اور بعدازاں ٹی آر ایف نامی ممنوع تنظیم میں شامل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

یو این آ ئی

Last Updated : Feb 28, 2023, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.