ETV Bharat / bharat

شام تک خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے 'توکتے' طوفان

author img

By

Published : May 15, 2021, 5:11 PM IST

اتوار تک کیرالہ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی اضلاع میں زبردست بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Storm
طوفان

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے میں سمندری طوفان توکتے بھیانک شکل اختیار کر سکتا ہے اور منگل کے روز تک اس کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ توکتے سائیکلوں کا منگل کے روز پوربندر اور نالیا کے بیچ گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس کے اگلے چھ گھنٹوں کے دوران ’’ خطرناک سمندری طوفان‘‘ اور بعد کے 12 گھنٹوں کے دوران ’مزید خطرناک سمندری طوفان‘ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور 18 مئی کی سہ پہر/شام کے آس پاس پوربندر اور نالیا کے درمیان گجرات کے ساحل کو عبور کرنے کا کافی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گجرات اور دیو کے ساحلوں کو طوفان کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ یہ اس سال کا پہلا سمندری طوفان ہے۔

قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی 50 سے زیادہ ٹیموں کو پانچ ریاستوں۔ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹر میں لوگوں کو محفوظ جگہ پہنچانے اور امدادی اور بچاؤ کے کاموں کے سلسلے میں تعینات کیا گیا ہے۔ متعلقہ ریاستوں نے ساحلی علاقوں میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔

ان ریاستوں کے مختلف حصوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ لکشدیپ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: " توکتے" طوفان کا خطرہ

ماہی گیروں کو منگل تک بحیرہ عرب میں داخل نہ ہونے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ سیاحت کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور بحری مہموں کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اتوار تک کیرالہ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی اضلاع میں زبردست بارش، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ منگل اور بدھ کو گجرات کے سوراشٹر اور کچھ میں بارش ہوگی۔ ہندوستان کی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کی ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر آج شام ایک جائزہ میٹنگ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.