ETV Bharat / bharat

Sri Lanka Political Crisis: مہندا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے لوگوں کا احجاج - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

سابق وزیر اعظم مہندا راجا پکشے کے ملک کو چھوڑ کر باہر جانے کی خبر موصول ہوتی ہی مظاہرین ٹرنکومالی نیول بیس کے باہر جمع ہوگئے اور ان کے خاندان کے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ Sri Lanka Political Crisis

مہندا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے لوگوں کا احجاج

author img

By

Published : May 11, 2022, 8:37 AM IST

کولمبو: سابق وزیر اعظم مہندا راجا پکشے اور ان کے خاندان کے کچھ افراد کو ملک چھوڑکر جانے کے سلسلے میں موصول ہورہیخبروں کے درمیان منگل کو مظاہرین ٹرنکومالی نیول بیس کے باہر جمع ہوگئے۔ مظاہرین کا ایک گروپ ترنکومالی میں بحریہ کے ایک کیمپ کے باہر جمع ہوا، جس نے سابق وزیر اعظم مہندا راجا پکشے اور ان کے خاندان کے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور انہیں ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مہندا راجا پکشے منگل کی صبح ٹمپل ٹریز کی سرکاری رہائش گاہ سے باہر چلے گئے جب سیکورٹی فورسز نے سخت مشقت کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو باہر نکال دیا۔People's protest to stop Mahinda from going abroad

دریں اثنا سری لنکا کے سابق وزیر اور مہندا راجا پکشے کے بیٹے نمل راجا پکشے نے ایک بین الاقوامی میڈیا ہاؤس کو بتایا ہے کہ ان کے والد ملک نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہندا راجا پکشے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اپنے جانشین کے انتخاب میں فعال کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ نمل کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب مظاہرین ٹرنکومالی نیول کیمپ کے سامنے جمع ہوئے اور سابق وزیر اعظم سے باہر آنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر آنے والی رپورٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم مہندا راجا پکشے ٹرینکومالی کے راستے ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے، جس کے بعد مظاہرین بحریہ کے اڈے پر جمع ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.