محمد ارشد اتر پردیش کے جونپور سے سابق رکن اسمبلی ہیں۔ اس موقع پر ایس پی رہنماؤں نے سابق وزیر کا گلدستہ کے ساتھ استقبال کیا۔
اس موقع پر سابق وزیر ارشد خان نے کہا کہ اتر پردیش میں آئندہ حکومت اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی بنائے گی۔
ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے پہلے کی طرح ایس پی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور ترقی کو رفتار دے گی۔
سوائے نام تبدیل کرنے کے بی جے پی نے کبھی بھی ریاست کے لوگوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:غازی آباد: ڈکیتی کا انکشاف، 11 بدمعاش گرفتار
اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے نوئیڈا سے متوقع امیدوار محمد تسلیم اور ایس پی لیڈر ساحل خان موجود تھے۔