ETV Bharat / bharat

شاہ رخ خان، بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے - آرتھر روڈ جیل

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب شاہ رخ جیل میں قید آرین خان سے ملنے پہنچے۔ اس سے قبل وہ ویڈیو کال کے ذریعے آرین خان سے بات کرتے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان، بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 10:49 AM IST

Updated : Oct 21, 2021, 12:32 PM IST

اداکار شاہ رخ خان آج اپنے بیٹے آرین خان سے ملاقات کرنے آرتھر جیل پہنچے۔ شاہ رخ صبح قریب 10 بجے کے قریب آرتھر جیل پہنچے اور وزیٹر لائن کے ذریعے اندر داخل ہوئے۔ یہ پہلی بار ہے جب شاہ رخ جیل میں قید آرین خان سے ملنے پہنچے۔ اس سے قبل وہ ویڈیو کال کے ذریعے آرین خان سے بات کرتے رہے ہیں۔

جب شاہ رخ خان آرتھر روڈ جیل پہنچے تو وہاں میڈیا کا ہجوم تھا۔ میڈیا نے شاہ رخ خان سے کئی سوالات بھی پوچھے، لیکن وہ بغیر کچھ کہے سیدھے اپنے سیکورٹی دائرے کے ساتھ اندر چلے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ نے آرین خان سے تقریباً 15 منٹ تک ملاقات کی۔

کل یعنی بدھ کے روز ممبئی کی خصوصی عدالت نے آرتھر روڈ جیل میں بند شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت عرضی کو مسترد کر دیا۔ سیشن کورٹ سے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد آرین کے وکیل نے بامبے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر درگاہ میں آرین خان کی رہائی کے لیے دعا

بتا دیں کہ خصوصی عدالت نے ڈرگ معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے آرین کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے اس سے قبل آرین خان کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے 2 اکتوبر کو ممبئی کروز شپ پارٹی پر چھاپہ ماری کے دوران آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس چھاپہ ماری میں آرین خان کے دوست ارباز مرچنٹ سمیت سات دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 21, 2021, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.