ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: دوسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات کا عمل جاری - کملاپورم منڈل

مشرقی گوداوری ضلع میں کوٹیپلی میں ایک کمرے میں دو وارڈوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔ ایک ہی کمرے میں دو وارڈوں کے لئے رائے دہی کی وجہ ووٹرز کو پریشانی ہو رہی ہے۔

آندھراپردیش: دوسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات کا عمل جاری

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 11:01 AM IST

آندھراپردیش میں پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کی رائے دہی جاری ہے۔ووٹنگ کا عمل پُرامن ہے۔ 13 اضلاع کے 18 ریونیو ڈویژنوں میں 167 منڈلز میں سرپنچ اور وارڈ اراکین کے عہدوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

عہدیداروں نے کورونا کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر قطار میں کھڑے ہیں۔ دوسرے مرحلےمیں 3،328 پنچایتوں کو نوٹیفکیشن دیا گیا اور 539 ارکان متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔

مشرقی گوداوری ضلع میں کوٹیپلی میں ایک کمرے میں دو وارڈوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔ ایک ہی کمرے میں دو وارڈوں کے لئے رائے دہی کی وجہ ووٹرز کو پریشانی ہو رہی ہے۔

دوسری جانب کڑپہ ضلع کے کملاپورم منڈل میں مقامی لیڈر ویرا شیوا ریڈی کو پولیس نے نظربند رکھا، پولیس کے مطابق یہ احتیاطی اقدام تھا۔

ادھر چتور ضلع میں سیکڑوں معمر افراد نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔اس موقع پر102 برس کی خاتون گنگولما نے اپنے 80 برس کے بیٹے اور بہو کے ساتھ ووٹ ڈالا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.