ETV Bharat / bharat

Mohammed Bin Salman As PM Of Saudi Arab شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے وزیراعظم مقرر - Mohammed bin Salman as pm of the country

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان نے شاہی حکم جاری کیا کہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم ہوں گے۔ شاہی حکم نامے میں شہزادہ خالد بن سلمان کی بطور وزیر دفاع تقرری بھی شامل تھی۔Mohammed Bin Salman As PM Of Saudi Arab

شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے وزیراعظم مقرر

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:30 AM IST

ریاض: سعودی عرب کے بادشاہ اور حرمین شریفین کے متولی سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا وزیراعظم مقرر کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان نے شاہی حکم جاری کیا کہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم ہوں گے۔ شاہی حکم نامے میں شہزادہ خالد بن سلمان کی بطور وزیر دفاع تقرری بھی شامل تھی۔Saudi King appoints Crown Prince Mohammed as Prime Minister

  • #أمر_ملكي:
    أولاً: يكون صاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود ولي العهد رئيساً لمجلس الوزراء؛ استثناءً من حكم المادة (السادسة والخمسين) من النظام الأساسي للحكم، ومن الأحكام ذوات الصلة الواردة في نظام مجلس الوزراء.#واس pic.twitter.com/b3NgW3Qyh7

    — واس الأخبار الملكية (@spagov) September 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک اور شاہی فرمان میں بادشاہ نے ولی عہد کی سربراہی میں وزراء کی کونسل کی تشکیل نو کی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ شاہی احکامات پر اور عوامی مفاد کے تقاضوں کی بنیاد پر وزراء کونسل میں اصلاحات کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:۔ کشمیری شال اوڑھے سعودی ولی عہد شہزادے کا فوٹو وائرل

جب سے شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں ولی عہد کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا ہے، انہوں نے مملکت میں قانونی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کے سلسلے کی قیادت کی ہے۔ان تبدیلیوں کی وجہ سے مملکت کی سماجی اور اقتصادی کشادگی ایک حکمت عملی کے تحت ہوئی، جس کا مقصد اسے 2030 تک ایک عالمی اقتصادی اور سیاسی مرکز میں تبدیل کرنا ہے، جیسا کہ نوجوان ولی عہد کے ویژن میں بیان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.