بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 18 جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، یہ احتجاجی مظاہرہ راجستان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے کیا جائے گا۔
اطلاع کے مطابق 18؍جنوری 2021 کو دارالحکومت جے پور کے کلکٹریٹ پر کثیر تعداد میں عوام کا ہجوم جمع ہو گا اور یہاں سے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ کی جانب کوچ کیا جائے گا۔
راجستھان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق ہم حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جن سرکاری اسکولز میں اردو ذریعہ تعلیم کو ختم کردیا گیا ہے، ان کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔
2018 کے انتخابی منشور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچروں کو یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز کو پرمانینٹ کیا جائے گا اس لیے مدرسہ پیرا ٹیچرس کو پرمانینٹ کیا جائے۔
سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم شروع کروائی جائے، سال 2013 میں جو مدارس سے متعلق امتحانات ہوئے تھے اور امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: بھارت آسٹریلیا آخری ٹیسٹ میچ: چائے کے وقفہ کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 185/3
سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اردو کی کتابیں فراہم کروائی جائے، مدرسہ پیرا ٹیچروں کی تنخواہ سرکاری اساتذہ کے متعلق دی جائے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔