ETV Bharat / bharat

اے ایم یو: پروفیسر سید محمد ہاشم نے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کا عہدہ سنبھالہ - سینٹر آف ایڈوانس اسٹڈی

پروفیسر سید محمد ہاشم موجودہ دور کے ایک اہم محقق و مدون ہیں۔ ان کا شمار ماہر اقبالیات اور تحقیق و تدوین کے اساطین میں ہوتا ہے۔ تحقیق و تدوین، اردو تنقید کی اساس، اقبال فکر و فن، سید سلیمان ندوی سیرت و شخصیت، سید سلیمان ندوی حیات اور ادبی کارنامے اور اشاریہ تنقید وغیرہ ان کی اہم کتابیں ہیں جو شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں۔

پروفیسر سید محمد ہاشم
پروفیسر سید محمد ہاشم
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 12:08 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینٹر آف ایڈوانس اسٹڈی، شعبہ اردو کے کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر اردو اکیڈمی پروفیسر سید محمد ہاشم نے فیکلٹی آف آرٹس کا عہدہ سنبھالا۔

انہوں نے پروفیسر سیدہ نزہت زیبا سے ڈین، فیکلٹی آف آرٹس کا چارج لیا۔ اس سے قبل پروفیسر سیدہ نزہت ذیبا کی سبکدوش پر ان کو گلدستہ پیش کیا گیا اور ڈین کی مدت میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر تعریف و توصیف کی گئی جبکہ نئے ڈین پروفیسر سید محمد ہاشم کا گلدستہ سے خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ جس طرح انہوں نے ابھی تک اپنے سبھی مناصب سے نہ صرف انصاف کیا بلکہ اپنی جدوجہد اور انتظامی امور میں مہارت کی وجہ سے اپنی مدت کار کو یادگار بنایا ہے اسی طرح فیکلٹی آف آرٹس ان کی ڈین شپ میں یونیورسٹی کی ایک ممتاز فیکلٹی ہوگی۔

پروفیسر سید محمد ہاشم نے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کا عہدہ سنبھالہ

واضح رہے کہ پروفیسر سید محمد ہاشم 2015 سے 2018 تک صدر شعبہ اردو رہے ہیں۔ اسی طرح وہ 2018 سے تاحال علیگڑھ سے شائع ہونے والے ادبی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ فکر و نظر کے مدیر بھی رہے ہیں۔ اس سے قبل جون 2013 سے اگست 2016 تک اس اہم اور وقیع رسالے کی مدیر رہ چکے ہیں۔ ان کے مضامین کے انتخاب کی وجہ سے رسالہ کی وقعت میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ اس کو یو جی سی کی کیئر لسٹ میں بھی شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ اے ایم یو وائس چانسلر نے تین کتابوں کا اجرا کیا

پروفیسر سید محمد ہاشم موجودہ دور کے ایک اہم محقق و مدون ہیں۔ ان کا شمار ماہر اقبالیات اور تحقیق و تدوین کے اساطین میں ہوتا ہے۔ تحقیق و تدوین، اردو تنقید کی اساس، اقبال فکر و فن، سید سلیمان ندوی سیرت و شخصیت، سید سلیمان ندوی حیات اور ادبی کارنامے اور اشاریہ تنقید وغیرہ ان کی اہم کتابیں ہیں جو شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں۔ اپنے مخصوص موضوعات پر یہ کتابیں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔

اسی طرح شعبہ اردو کے تحت ان کی نگرانی میں آٹھ اہم اور وقیع کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ وہ کثیر تعداد میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے سیمیناروں میں شرکت کر چکے ہیں۔

اسی طرح اب تک ساٹھ سے زیادہ مقالات بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر شائع ہو چکے ہیں۔ گراں قدر خدمات کی بنیاد پر انہیں ملک کی متعدد ریاستی اردو اکیڈمیز نے ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

پروفیسر سید ہاشم کی نگرانی میں اب تک 33 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی تفویض کی جاچکی ہیں۔ دو طلبہ نے ان کی نگرانی میں ایم فل کے مقالے لکھ کر ڈگری حاصل کی ہیں۔ ان کے علمی فتوحات کا دائرہ نہایت وسیع ہے، جس قدر وہ علم سے مالا مال ہے اسی طرح وہ اپنے ماتحتوں میں بھی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، ان کی انتظامی صلاحیتوں میں مہارت کی بنیاد پر ہی یونیورسٹی نے متعدد عہدے ان کے سپرد کئے جن کے فرائض انجام دیتے ہوئے انہوں نے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔ وہ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.