ETV Bharat / bharat

President Kovind Visit: رام ناتھ کووند جموں کشمیر اور لداخ کے چار روزہ دورہ پر

صدر جمہوریہ 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل وار میموریل پر 1999 کی کرگل لڑائی کے دوران بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 27 جولائی کو سری نگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔

صدر جمہوریہ کووند کا آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 7:28 AM IST

Updated : Jul 25, 2021, 5:18 PM IST

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر پہنچنے پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدر جمہوریہ 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل وار میموریل پر 1999 کی کرگل لڑائی کے دوران بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

رام ناتھ کووند جموں کشمیر اور لداخ کے چار روزہ دورہ پر

صدر جمہوریہ 27 جولائی کو سری نگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وہ 28 جولائی کو راجدھانی دہلی واپس آجائیں گے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دورہ کے پیش نظر سرینگر شہر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہاں عوام کو مطلع کرنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رام منشی باغ کراسنگ، بڈیاری کراسنگ ڈلگیٹ اور نشاط فورشور کراسنگ پر ٹریفک کو موڈ دیا جائے گا۔ وہیں آج گپكار سڑک پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند اتوار کے روز ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنووکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں کشمیر یونیورسٹی کے کنووکیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد پیر کے روز کرگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کی تقریب میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں تصادم شروع، ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک

قابلِ ذکر ہے کہ سنہ 2019 میں بھی صدر جموریہ کو اس تقریب میں شرکت کرنی تھی تاہم سرینگر ہوائی اڈے پر موسمی صورتِ حال خراب ہونے کی وجہ سے وہ تقریب میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب صدر جموریہ لداخ کا دورہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل سنہ 2017 میں وہ لداخ کے دورے پر آئے تھے اور انہوں نے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی تھی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 25, 2021, 5:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.