ETV Bharat / bharat

International Dairy Federation Summit وزیراعظم نریندر مودی پیر کو بین الاقوامی ڈیری کانفرنس کا افتتاح کریں گے - اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا

وزیر اعظم مودی گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں پیر کو انٹرنیشنل ڈیری فیڈریشن ورلڈ ڈیری سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس میں 50 ممالک کے تقریباً 1500 مندوبین شرکت کریں گے۔ International Dairy Federation Summit

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 9:02 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں پیر کو صبح 10.30 بجے انٹرنیشنل ڈیری فیڈریشن ورلڈ ڈیری سمٹ (آئی ڈی ایف ڈبلیو ڈی ایس) کا افتتاح کریں گے۔ International Dairy Federation Summit

چار روزہ کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے ڈیری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سرکردہ کاروباری افراد، ماہرین، کسان اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع 'غذائیت اور پائیداری کے لیے ڈیری' ہے۔ اس میں 50 ممالک کے تقریباً 1500 مندوبین شرکت کریں گے۔ بھارت میں اس طرح کی پہلی کانفرنس 1974 میں منعقد ہوئی تھی۔ بھارت میں ڈیری انڈسٹری کوآپریٹیو پر مبنی اپنی نوعیت کا ایک ماڈل ہے۔ اس کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع دستیاب ہیں۔

مودی کے ویژن کے پیش نظر ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جس سے پچھلے آٹھ سالوں میں دودھ کی پیداوار میں 44 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ بھارت پوری دنیا کی کل دودھ کی پیداوار کا 23 فیصد پیدا کرتا ہے۔ ملک میں سالانہ 210 ملین ٹن دودھ پیدا ہوتا ہے۔ اس سے آٹھ کروڑ سے زیادہ ڈیری فارمرز مستفید ہو رہے ہیں۔ کانفرنس میں بھارت کے دودھ کاشتکار دودھ کی عالمی پیداوار سے متعلق بہتر اور جدید تکنیک وغیرہ کے بارے میں اطلاعات حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Centre State Science Conference نیا بھارت جئے وگیان جئے انوسندھان کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.