ETV Bharat / bharat

PM Modi In Gujarat جمہوریت کا جشن ہر شہری کو منانا چاہیے، وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن اتوار کو کہا کہ ہر شہری کو جمہوریت کا یہ تہوار منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے تحفظ کی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔ گڈ گورننس کے ذریعے گجرات کو ترقی کی ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے ایک بھی پولنگ بوتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے جس میں بی جے پی نہ جیتی ہو۔ بھائیو، بی جے پی کو جتانا ہے۔PM Modi In Gujarat

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 4:46 PM IST

ویراول: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن اتوار کو کہا کہ ہر شہری کو جمہوریت کا یہ تہوار منانا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے آج صبح سومناتھ مندر میں درشن کرکے پوجا ارچنا کی۔PM Modi addresses public meeting in Gujarat

اس کے بعد ویراول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی میں کہا کہ ایک طرح سے سوراشٹر میں یہ میری پہلی ریلی ہے اور وہ بھی سومناتھ دادا کی مقدس سرزمین سے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ان کا ٹارگٹ مختلف ہے بھائی اور لوگوں سے پوچھا پورا کریں گے نا؟ اس بار پرانے ریکارڈ توڑنے ہیں۔ اسی لیے میں آپ کے پاس آیا ہوں۔ اگر آپ پولنگ بوتھ میں تمام پرانے ریکارڈ توڑ کر زیادہ سے زیادہ ووٹ کراسکیں گے تو میرا یہاں آنا کامیاب ہو گا۔ الیکشن جمہوریت کا تہوار ہے۔ ووٹ تو کرنا ہی چاہیے۔ ایسا ہم نہیں کہتے کہ تمام لوگ کمل کا بٹن دبائیں، لیکن ووٹ ڈالنا ضروری ہے۔ ہر شہری کو جمہوریت کا یہ تہوار منانا چاہیے، میری آپ سب سے یہی گزارش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے تحفظ کی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔ گڈ گورننس کے ذریعے گجرات کو ترقی کی ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے ایک بھی پولنگ بوتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے جس میں بی جے پی نہ جیتی ہو۔ بھائیو، بی جے پی کو جتانا ہے۔ اس بار تمام پولنگ بوتھ جیت کر جمہوریت کا تہوار منانا ہے۔

تمام سروے کرنے والے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔ آپ لوگوں کو اپنے تمام کام کا حساب دینا وہ میرا فرض ہے۔ آپ کو بھی اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ دوسری بات، میری خواہش ہے کہ بھوپیندر نریندر کے تمام ریکارڈ توڑیں۔ اس کے لئے نریندرکام کرے۔ ہمیں تمام پرانے ریکارڈ توڑنا ہوں گے کیونکہ اپنے گجرات کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے۔ اس کے لیے ہمیں جتنی محنت کرنی پڑے کریں گے۔ گجرات کے لوگوں نے ہمیشہ بی جے پی کو نوازا ہے۔ اس بار بھی عوام آشیرواد دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست کے 33 اضلاع کی کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔

ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی اسی دن ہونی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ 24 برسوں سے گجرات میں برسراقتدار ہے اور مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس رہی ہے۔ پنجاب الیکشن جیتنے کے بعد اس بار عام آدمی پارٹی نے گجرات میں بھی پوری طاقت لگا دی ہے جس کی وجہ سے مقابلہ سہ رخی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Modi Tribute to Indira Gandhi مودی نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.