ETV Bharat / bharat

Modi Interacts With Thomas Cup Champions: وزیر اعظم مودی نے تھامس کپ کے فاتحین سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 22, 2022, 7:39 PM IST

بھارت نے پہلی بار تھامس کپ جیت کر تاریخ میں اپنا نام درج کرایا۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے آج تھامس کپ کے فاتحین سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ کی جیت پر پورے بھارت کو فخر ہے۔PM Modi interacts with Thomas Cup champions

وزیر اعظم مودی نے تھامس کپ کے فاتحین سے ملاقات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے تھامس کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ کوئی چھوٹی کامیابی نہیں ہے۔ بنکاک میں باوقار ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی تاریخی جیت کے بعد ٹیلی فون پر مبارکباد دینے کے چند دن بعد وزیر اعظم مودی نے ذاتی طور پر بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس دوران خواتین کی اوبر کپ ٹیم کی کھلاڑی بھی شامل تھیں۔ Modi interacts with Thomas Cup champions

مودی نے کہا، ملک کی طرف سے میں پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ کوئی چھوٹی کامیابی نہیں ہے۔ آپ نے کر دکھایا۔ ایک دور تھا جب ہم ان ٹورنامنٹس میں اتنے پیچھے تھے کہ یہاں کسی کو پتہ نہیں چلتا تھا۔ وزیر اعظم نے چمپئن شٹلر (بیڈمنٹن کھلاڑی) سے ملاقات کے دوران تھامس کپ کی یاد تازہ کی، جہاں بھارت نے ٹائٹل کے دعویدار انڈونیشیا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔ مودی نے کہا کہ بھارت دہائیوں کے بعد مقابلے میں اپنا جھنڈا لہرانے میں کامیاب ہوا ہے اور یہ کوئی چھوٹی کامیابی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پہلے کبھی ان ٹورنامنٹس پر توجہ نہیں دی تھی لیکن تھامس کپ کی فتح کے بعد ہم وطنوں کی نظر ٹیم اور بیڈمنٹن کے کھیل پر پڑی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 'ہاں، ہم یہ کر سکتے ہیں' کا رویہ آج ملک میں نئی ​​قوت بن گیا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے سینئر کھلاڑی کدامبی سری کانت کی تعریف کی۔

سریکانت نے کہا، سر، میں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ دنیا کا کوئی کھلاڑی اس پر شیخی بگھار نہیں سکتا۔ جیت کے فوراً بعد صرف ہمیں آپ سے بات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔'

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کریں گے کہ ہمیں اپنے وزیراعظم کی حمایت حاصل ہے۔ چیف قومی کوچ پلیلا گوپی چند نے کہا، وزیر اعظم کھلاڑیوں اور کھیل کی پیروی کرتے ہیں اور کھلاڑیوں سے جڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Thomas Cup 2022: تھامس کپ فاتح بیڈمنٹن ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.