ETV Bharat / bharat

پیٹرول اور ڈیزل بالترتیب 18 پیسے اور 17 پیسے فی لیٹر سستا - urdu khabar

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد آج گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں پیٹرول 18 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 پیسے سستا ہوا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل بالترتیب 18 پیسے اور 17 پیسے فی لیٹر سستا

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 11:37 AM IST

گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ در اضافہ ہی ہوتا جارہا تھا۔ یہاں تک کہ بھارت میں آئل کی قیمتیں اپنے ریکارڈ عروج پر پہنچ گئی تھیں۔ تاہم انٹرنیشنل مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کے سبب آج گھریلو سطح پر تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کے روز دہلی میں پیٹرول 90.99 روپے اور ڈیزل 81.30 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

پٹرول اور ڈیزل بالترتیب 18 پیسے اور 17 پیسے فی لیٹر سستا
پٹرول اور ڈیزل بالترتیب 18 پیسے اور 17 پیسے فی لیٹر سستا

قبل ازیں کل 24 ویں دن تک ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ مسلسل 16 روز تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوتا رہا تھا جس سے تقریباً ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ وقت کی سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

بین الاقوامی مارکٹ میں 15 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں تقریبًا 10 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے۔ یورپ میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے وہاں ایندھن کے مطالبہ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے خام تیل کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے۔

عام طور پر جب کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے وقت تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، لیکن ابھی مغربی بنگال، کیرالا، تمل ناڈو، آسام اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔

سٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول فی لیٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل فی لیٹر

دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 90.99 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 81.30

ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔97.40 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 88.42

چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 92.95 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔86.29

کولکاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔91.18 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔84.18

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.