ETV Bharat / bharat

Section 144 in Lahore پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل لاہور میں دفعہ 144 نافذ - لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ پنجاب حکومت کے مطابق اس نے یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے کئے ہیں۔ Punjab imposes Section 144 in Lahore ahead of Imran Khan's rally

پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل لاہور میں دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 7:51 AM IST

لاہور: پاکستان میں پنجاب حکومت نے ہفتے کی رات ایک بار پھر کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا. جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہیں عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نے حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کارکنان کو ریلی کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ تحریک انصاف نے دفعہ 144 کے نفاذ کو بلا جواز قرار دیا ہے۔

ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب عبوری حکومت نے پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے سے قبل یہ پابندی عائد کی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے ایک بار پھر ایک اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج بروز اتوار لاہور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کی میزبانی کرے گا۔ شہر میں 40 کلو میٹر لمبی میراتھن اور سائیکل ریس بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے پارٹی کو واقعات کے بارے میں پہلے ہی مطلع کیا تھا اور اسے تحریری طور پر ایک اور دن ریلی نکالنے کے لیے آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اس نے دوسری صورت کا انتخاب کیا۔

صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آج ریلیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔ اعلان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ بے بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ وہیں سابق وزیر خارجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں دفعہ 144 کا نفاذ جائز نہیں ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ حکومت محاذ آرائی چاہتی ہے کہا کہ ان کی جماعت اس اقدام کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.