ETV Bharat / bharat

Pak Intruder Shot Dead پاکستانی درانداز ہلاک - پاکستانی درانداز ہلاک

بی ایس ایف نے پاک بھارت سرحد پر آج بڑی کارروائی کی ہے۔ معلومات کے مطابق بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو مار گرایا ہے۔Pak intruder shot dead by BSF along Punjab border

پاکستانی درانداز ہلاک
پاکستانی درانداز ہلاک
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 10:22 AM IST

Updated : Jan 3, 2023, 2:12 PM IST

نئی دہلی: پنجاب میں امرتسر کے اجنالہ سیکٹر میں بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک پاکستانی دراندازی کو ہلاک کر دیا۔ بی ایس ایف نے پاک بھارت سرحد پر آج بڑی کارروائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو مار گرایا ہے۔

  • Punjab | Today at about 8.30 am, BSF troops of BOP Channa, Gurdaspur Sector observed suspected movement of an armed Pak intruder ahead of BS Fence who was approaching BS Fence from Pak side. He was challenged & neutralised by BSF troops. Extensive search of the area underway: BSF pic.twitter.com/iATxF5Tx6R

    — ANI (@ANI) January 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے منگل کی صبح پنجاب میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک مسلح پاکستانی دراندازی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ دراندازی کی اس کوشش کا صبح 8 بجے کے قریب پتہ چلا اور سیکورٹی فورسز نے وہاں سے درانداز کی لاش اور ایک ہتھیار برآمد کیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ صبح تقریباً 8:30 بجے گورداس پور سیکٹر میں چنا سرحدی چوکی پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک مسلح پاکستانی درانداز کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ جوانوں نے مشتبہ درانداز کو آواز دی، تصدیق ہونے کے بعد اسے گولی مار دی۔

مزید پڑھیں:۔ Infiltration on LoC in J&K: لائن آف کنٹرول پر درانداز ہلاک

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی درانداز کی لاش کے قریب سے ایک بندوق بھی برآمد ہوئی ہے اور علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے پاس سے ایک جدید ترین 'پمپ ایکشن' شاٹ گن برآمد ہوئی ہے جو ایک سے زیادہ گولیاں چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بی ایس ایف حکام نے پہلے کہا تھا کہ دراندازی کے دو واقعات ہوئے ہیں لیکن بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ صرف ایک واقعہ ہے۔ 2023 میں سرحد پر پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ گزشتہ سال بی ایس ایف نے پنجاب میں 553 کلومیٹر طویل بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دو دراندازوں کو ہلاک اور 23 پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا۔

Last Updated : Jan 3, 2023, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.