ETV Bharat / bharat

پدم شری ڈاکٹر مانس بہاری ورما انتقال کرگئے - ڈاکٹر مانس بہاری ورما پچھلے کئی سالوں سے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے ادارہ، اگستیا فاؤنڈیشن

مشہور دفاعی سائنسدان پدم شری ڈاکٹر مانس بہاری ورما کا پیر کی شب انتقال ہوگیا۔ وہ سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے قریبی دوست تھے۔

پدماشری ڈاکٹر مانس بہاری ورما انتقال کرگئے

author img

By

Published : May 4, 2021, 12:08 PM IST

معروف دفاعی سائنسدان پدم شری ڈاکٹر مانس بہاری ورما کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ پیر کی دیر شب میں انہوں نے دربھنگہ کے لہریا سرائے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ڈاکٹر ورما بھارت کی دیسی میزائل بنانے والی ٹیم کے رکن تھے اور ڈی آر ڈی او میں تیجس کے ایک پروجیکٹ میں سائنس دانوں کی ٹیم کے سربراہ تھے۔ وہ سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے انتہائی قریبی دوستوں میں شامل تھے۔

ڈاکٹر ورما کا معروف سائنس دانوں میں شمار ہوتا تھا۔ وہ 29 جولائی 1943 کو گھنشیام پور بلاک کے باؤر گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر مانس بہاری ورما دربھنگہ کے ویمنس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے پہلے ڈائریکٹر بھی تھے، جو مشرقی ہندوستان میں خواتین کا پہلا انسٹی ٹیوٹ ہے۔ اس وقت کے صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے اس انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا تھا۔ ان کا شمار ملک کے اعلیٰ سائنسدانوں اور اسکالرز میں ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مانس بہاری ورما پچھلے کئی برسوں سے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے ادارہ، اگستیا فاؤنڈیشن اور وکاس بھارت فاؤنڈیشن کی جانب سے دور دراز علاقوں کے غریب بچوں میں موبائل سائنس وین کے ذریعے سائنس کی تعلیم کے تئیں شعور و بیداری پیدا کررہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.