ETV Bharat / bharat

کورونا ویکسین کی 1.49 کروڑ خوراکیں فی الحال دستیاب: وزارت صحت - ویکسینیشن

وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک مرکز نے ریاستوں کو 24 کروڑ (24،60،80،900) ویکسین کی خوراکیں دی ہیں۔ آج صبح تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ویسٹیج سمیت 23،11،69،251 کروڑ ویکسین کا استعمال کیا گیا۔

کورونا ویکسین کی 1.49 کروڑ خوراکیں فی الحال دستیاب: وزارت صحت

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 3:46 PM IST

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے 1.49 کروڑ خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک مرکز نے ریاستوں کو 24 کروڑ (24،60،80،900) ویکسین کی خوراکیں دی ہیں۔ آج صبح تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ویسٹیج سمیت 23،11،69،251 کروڑ ویکسین کا استعمال کیا گیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ "پورے ملک میں حفاظتی ٹیکہ سازی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت کووڈ کے ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ مرکزی حکومت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بھی ویکسین کی براہ راست خریداری میں مدد فراہم کررہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کووڈ۔19 کی ویکسینیشن، ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور روک تھام کے مناسب طریقوں کے ساتھ وبائی امراض کی روک تھام اور انتظام حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1،00،636 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو گذشتہ 61 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ملک میں اب تک 2،89،09،975 افراد اس انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔

-یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.