ETV Bharat / bharat

Humanitarian aid to Ukraine: امریکہ میں ارتھو ڈیکس پیرشوں نے یوکرین کے لیے مشترکہ انسانی منصوبے کا آغاز کیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

روسی سینٹ جان دی بیپٹسٹ کیتھیڈرل کے ریکٹر آرچ پرائسٹ وکٹر پوٹاپوف نے کہا کہ کپڑوں اور دیگر انسانی امداد کے ساتھ کنٹینر پہلے ہی یورپ بھیجا جا چکا ہے جہاں سے یہ یوکرین جائے گا۔ اب تینوں پیرش دوسرے کنٹینر کے لیے سامان جمع کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

امریکہ میں ارتھو ڈیکس پیرشوں نے یوکرین کے لیے مشترکہ انسانی منصوبے کا آغاز کیا

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 11:51 AM IST

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں تین آرتھوڈوکس پیرشوں (کیتھولک چرچ) نے یوکرین میں جنگ متاثرین کے لیے ایک مشترکہ انسانی امداد کا منصوبہ شروع کیا ہے۔روسی سینٹ جان دی بیپٹسٹ کیتھیڈرل کے ریکٹر آرچ پرائسٹ وکٹر پوٹاپوف نے کہا’’ کچھ ہفتے پہلے ہم نے استعمال کپڑے، خراب نہ ہونے والی خوردنی اشیاء جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی‘‘۔ Orthodox councils have launched a joint humanitarian project for Ukraine

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں روسی اور یوکرائنی ماننے والوں ساتھ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں دو دیگر پیرش (کیتھولک چرچ)، سینٹ اینڈریو یوکرین چرچ اور امریکہ کے آرتھوڈوکس چرچ کے سینٹ نکولس کیتھیڈرل بھی اس منصوبے میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپڑوں اور دیگر انسانی امداد کے ساتھ کنٹینر پہلے ہی یورپ بھیجا جا چکا ہے جہاں سے یہ یوکرین جائے گا۔ اب تینوں پیرش دوسرے کنٹینر کے لیے سامان جمع کرنے کا کام کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:۔ Russia Ukraine War: روسی فوج کا یوکرین کے سویروڈونٹسک شہر پر حملہ جاری

انہوں نے مزید کہا’’ ہمارے پیرشین ہمیں مدد بھیجتے رہتے ہیں۔ ہم ان کوششوں کو جاری رکھتے ہیں اور جب تک ممکن ہو ہم اسے جاری رکھیں گے ۔ مسیحی ہونے کے ناطے ہمارا بنیادی مقصد دعا کرنا اور اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرنا ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.