ETV Bharat / bharat

اے ایم یو اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام آن لائن عالمی مشاعرہ

اردو اکیڈمی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کے نام ایک آن لائن عالمی مشاعرہ کا انعقاد اردو اکیڈمی میں کیا گیا۔قومی یکجہتی کے نام آن لائن عالمی مشاعرے کی صدارت فارسی اور اردو کے ممتاز اسکالر، دانشور اور سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر آزرمی دخت صفوی نے فرمائی۔

Online International Poetry organized by AMU Urdu Academy
اے ایم یو اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام آن لائن عالمی مشاعرہ
author img

By

Published : Aug 27, 2021, 9:44 PM IST

پروفیسر آزرمی دخت صفوی نے اپنی صدارتی تقریر میں یوم یکجہتی کے نام پر سجائی گئی اس محفل کو وقت کا تقاضا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جاری مشترک تہذیب و ثقافت، محبت اور بھائی چارگی کی روایت بہت قدیم ہے اس روایت کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اردو اکیڈمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہ روایت اردو اکیڈمی برقرار رکھیں۔

ویڈیو

ڈائریکٹر اردو اکیڈمی پروفیسر سید محمد ہاشم نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان میں آپسی میل ملاپ اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کے مقصد سے اس عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اردو شاعری اس فریضہ کو ہمیشہ انجام دیتی رہی ہے۔

مشاعرے کے اورگنایزنگ سیکرٹری ڈاکٹر زبیر شاداب نے کہا کہ قومی یکجہتی کے فروغ میں اردو شعرا کا ہمیشہ سے کلیدی رول رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے ایم یو نے قومی یگانگت، رواداری اور اتحاد پسندی کی روایت کو ہر عہد میں زندہ رکھا ہے۔

Online International Poetry organized by AMU Urdu Academy
اے ایم یو اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام آن لائن عالمی مشاعرہ

اپنے تعارفی کلمات میں مشاعرے کے کنوینر ڈاکٹر مشتاق صدف میں تمام شعراء اور ناظرین و سامعین کا خیر مقدم اور استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اردو شاعری سماجی روابط سے کبھی الگ نہیں رہی ہے اس میں ابتدا سے سماجی و تہذیبی اور قومی تقاضوں کا احساس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک شاعر سیریز: ظفر شیرازی کے فرزند محمد اعظم خان سے خاص گفتگو

اس مشاعرے میں ہندوستان کے جن معتبر اور نمائندہ شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں پرتاپ سنگھ بیتاب (جموں)، مہتاب حیدر نقوی (علی گڑھ)، ڈاکٹر شائستہ یوسف (بینگلور)، پروفیسر سراج اجملی (علی گڑھ)، پروفیسر اخلاق احمد (دہلی)، ڈاکٹر سرور ساجد (علی گڑھ)، عزم شاکری (ایٹا)، کنور رنجیت چوہان (دہلی)، ڈاکٹر معید رشیدی (علی گڑھ) اور ڈاکٹر مشتاق صدف (علیگڑھ) کے نام قابل ذکر ہیں۔

آخر میں ڈاکٹر رفیع الدین کنوینر نے اراکین اردو اکیڈمی، شرکائے محفل، میڈیا کے نمائندگان، ناظرین و سامعین اور یونیورسٹی کے معاونین کا بھی صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ جبکہ پروفیسر سراج اجملی نے مشاعرے کی نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے۔

اس عالمی مشاعرے میں بیرون ممالک کے ممتاز شعرا نے اپنا بہترین کلام پیش کیا۔ پروفیسر شاہینہ کوثر (کینیڈا)، زیب النساء زیبی (پاکستان)، عاطرعثمانی (ملیشیا)، طفیل احمد (عمان)، نوشہ اسرار (امریکہ) اور ڈاکٹر افروز عالم (سعودی عرب) نے اپنے کلام سے مشاعرے میں اعتبار و معیار میں اضافہ کیا۔ امریکہ، کینیڈا، عمان، سعودی عرب اور پاکستان، ملیشیہ، انڈیا کے شعراء کی شرکت سے عالمی یکجہتی کا ایک خوبصورت گلدستہ اس مشاعرے میں دیکھنے کو ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.