القاعدہ کے سربراہ کی جانب سے بھارت میں حجاب تنازع پر تنقید کرنے اور مسکان کی تعریف کرنے کا ویڈیو جاری ہونے کے بعد مسکان کے والد محمد حسین خان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کون ہے؟ یہ معاملہ میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے، لیکن، میں اس کے بارے میں نہیں جانتا۔ یہ سب غلط ہے، وہ ہمیں پریشان کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ نیا تنازعہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسکان کے والد نے مزید کہا کہ مجھے حجاب کے پیچھے عسکریت پسند تنظیموں کا علم نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ ہم یہاں رہتے ہیں اور پر سکون زندگی گزارتے ہیں۔ ہم یہاں آپسی محبت اور بھائی چارگی کی طرح رہتے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ دوسرا ملک کیا کر رہا ہے؟
مسکان کی تعریف کرنے والے ظواہری کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا، "لوگ جو چاہیں کہتے ہیں، یہ غیر ضروری طور پر پریشانی پیدا کر رہا ہے۔" ہم اپنے ملک میں سکون سے رہ رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ وہ ہمارے بارے میں بات کرے، کیونکہ اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ غلط ہے، یہ ہمارے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ جو لوگ تحائف دینے آئے تھے، میں نے ان سے بھی کہا کہ نہ دیں، کیونکہ اس کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رمضان المبارک میں وہ رقم ایمبولینس میں لوگوں کی خدمت کے لیے صرف کر رہا ہوں۔ ہم اپنے ملک میں خوش ہیں۔ حجاب کے تنازع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کالج کے پرنسپل سے کہا کہ امتحان کے دوران ہمیں الگ کمرہ دیا جائے۔ میں نے کہا اگر حجاب کی اجازت نہیں ہے تو ٹھیک ہے لیکن شال پہننے کی اجازت دیں اور امتحان کی اجازت دیں۔ لیکن کالج انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: Al Qaeda Chief on Hijab Row in India: القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی بھارت میں حجاب تنازع پر تنقید، مسکان کی تعریف کی
قابل ذکر ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری Al Qaeda Chief on Hijab Row in India نے بھارت میں حجاب تنازعہ Hijab Row in India پر بات کرتے ہوئے کرناٹک کی طالبہ مسکان کی تعریف کی، یہ وہی مسکان ہے جس نے 8 فروری کو حجاب کی حمایت میں اللہ اکبر کی صدا بلند کرکے بھارت میں حجاب کے حامی مظاہرے کے لیے مشہور ہوئی تھی۔ ایمن الظواہری کی ویڈیو تقریر کا عنوان 'حرت الہند' (بھارت کی نوبل عورت) تھا، جسے القاعدہ کے میڈیا ترجمان نے منگل کی رات دیر گئے القاعدہ کے آن لائن گروپس میں پوسٹ کیا گیا۔
8 منٹ 44 سیکنڈ طویل ویڈیو کے دوران، ایمن الظواہری نے مسکان کے بارے میں بات کی ہے کہ کس طرح اس بچی کے عمل نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے اور پاکیزہ امت مسلمہ اور اس کا سامنا کرنے والے انحطاط پذیر اور منحرف مشرک اور ملحد دشمنوں کے درمیان تنازعہ کی نوعیت کو بے نقاب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے ان مسلم بہنوں کو عملی سبق دینے کے لیے اجر عظیم عطا فرمائے جو زوال پذیر مغربی دنیا کے مقابلے میں احساس کمتری کا شکار ہیں۔ اللہ اسے بھارت کی جمہوریت کے فریب کو بے نقاب کرنے کا اجر دے۔ اس کی تکبیر نے جہاد کے جذبے کو مزید تقویت بخشی تھی اور مسلمانوں کو بیدار کیا تھا۔
ایمن الظواہری اصل میں مصر سے تعلق رکھتے ہیں اور 2011 میں اسامہ بن لادن کے پاکستان کے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں ہلاک ہونے کے بعد القاعدہ کے سربراہ منتخب کیے گئے تھے۔