جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں انتظامیہ مسلسل یہ دعوے کرتی ہے کہ دور دراز علاقوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے وہ دن رات کام کرتی ہے لیکن ضلع کا دور دراز علاقہ ستھارن بدحالی کا شکار ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے علاقے کا جائزہ لیا تو مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جب یہاں برف کافی زیادہ گرتی ہے اس دوران اگر کوئی بیمار پڑ جاتا ہے تو اسکو دس کلو میٹر دور اسپتال لے جانے کے لیے پیدل چلنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ ستھارن: زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں آج تک کئی افسران آئے اور کئی وعدے کئے لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ تو کہتی ہے کہ انہوں نے ہر جگہ طبی سہولت فراہم رکی ہے لیکن ہمارا گاؤں جو پانچ ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے یہاں کوئی پی ایس سی سینٹر نہیں ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انکی طرف توجہ دیکر اس علاقے میں پبلک ہیلتھ سینٹر قائم کرے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔