ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: دنیا بھر میں کورونا سے 24.36 کروڑ سے زائد افراد متاثر - فرانس میں کورونا سے متاثرہ

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے بھارت دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Corona worldwide
دنیا بھر میں کورونا سے 24.36 کروڑ سے زائد افراد متاثر
author img

By

Published : Oct 25, 2021, 2:50 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وباکاقہر جاری ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 24.36 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 377 ہو گئی ہے جبکہ 49 لاکھ 47 ہزار 878 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد4.54 کروڑ سےتجاوز کر گئی ہے اور7.35 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے بھارت دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14306نئےمعاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کا اعدادوشمار بڑھ کر 3 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 774 ہو گیا ہے۔ اس دوران 18 ہزار 762 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر34567367 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4899 کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 443 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 54 ہزار 712 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 0.49 فیصد ، صحت یابی کی شرح 98.18 فیصد اورشرح اموات 1.33 فیصد ہے۔

برازیل میں 2.17 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6.05 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے اب تک 81.12 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 2.26 لاکھ سے زائد مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںؒ: coronavirus update: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے تجاوز

فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 72.26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.18 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 88.14 لاکھ سے زیادہ اوراموات کی 139،950 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں اب تک 6 ارب 80 کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار 527 افراد کو کووڈ کی ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.