ETV Bharat / bharat

پہلی بار آمنے سامنے بات کریں گے مودی اور بائیڈن

وزیراعظم نریندر مودی 24 اور 25 ستمبر کو اپنے امریکہ دورے کے دوران صدر جوزف آر بائیڈن کے ساتھ آمنے سامنے پہلی باہمی دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور بھارت۔امریکہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو افغانستان اور بحیرہ ہند خطے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر نئی سمت دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پہلی بارآمنے سامنے بات کریں مودی اور بائیڈن

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 10:57 PM IST

نریندر مودی امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے لیڈروں کے ساتھ کواڈ فریم ورک کی پہلی چوٹی کانفرنس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ مودی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن، جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا اور امریکہ کے صدر جوزف آربائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پہلی کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جبکہ 25 ستمبر کو وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عام بحث کا موضوع ’’کووڈ وبا سے ابھرنے کی امید کے ساتھ ایک لچکدار مزاحمت تیار کرنا ‘ مسلسل تعمیر نو، زمین کی ضروریات کا خیال رکھنا، لوگوں کے حقوق کا احترام کرنا اور اقوام متحدہ کو دوبارہ فعال بنانا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارت کو ضرورت کی چیزوں کا مجموعہ بھیجا جارہا ہے'

باغچی نے کہا کہ واشنگٹن میں مودی امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دونوں لیڈروں کے درمیان یہ پہلی بار آمنے سامنے ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ دوسرے کواڈ رکن ممالک جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.