لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کانپور تشدد کو لے کر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ کسی بھی مذہب کے لیے توہین آمیز زبان کا استعمال مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانپور تشدد میں پولیس کو بے قصوروں کو ہراساں نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے مذہب سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بھی اپنے لوگوں پر سختی سے شکنجہ کسنا چاہیے۔ انہیں صرف معطل کرنے اور نکالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں سخت قوانین کے تحت جیل بھیجا جائے۔ یہی نہیں حال ہی میں کانپور میں جو تشدد ہوا ہے، اس کی تہہ تک جانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد کے خلاف پولیس کارروائیوں میں بے قصور لوگوں کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔