راجستھان: اُدے پور میں ایک شخص کے قتل اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائرل کیے جانے پر معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس قتل میں ملوث افراد پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے، اس طرح کی واردات ناقابل برداشت ہیں Maulana Kalbe Jawad Condemn Udaipur Murdered۔ انہوں نے اپیل کی کہ سبھی لوگ امن اور بھائی چارہ بنائے رکھیں، بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
مولانا کلب جواد نے مزید کہاکہ 'راجستھان کے اُدے پور میں جس طرح کچھ شرپسندوں نے دوکان میں جاکر کے ایک ٹیلر کو قتل کیا ہے، وہ انتہائی ظالمانہ اور قابل مذمت عمل ہے۔ مولانا نے کہاکہ قاتلوں کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ اسلام ایسے قدم کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ ایسے شرپسندوں کے خلاف حکومت سخت کاروائی کرے نیز جو لوگ اشتعال انگیز بیان دیتے ہیں ان پر بھی کارروائی ہو۔ اگر اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہوتی تو آج یہ نوبت نہ آتی، لیکن یاد رہے کہ اسلام بالکل ایسے ظالمانہ اقدام کی اجازت نہیں دیتا ہے، جو ہوا ہے اس پر سرکار سختی کاروائی کرے۔'
مولانا کلب جواد نے مسلم اور ہندو بھائیوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرکار اور پولیس پر بھروسہ رکھیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں ایک دوسروں کی مدد کریں۔'
مزید پڑھیں: