ملک میں ہفتہ کے اندر دوسری بار کورونا انفیکشن کے 10 ہزار سے کم نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد بھی 100 پر آگئی ہے جبکہ وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد، فعال کیسوں کی شرح ڈیڑھ فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا، ملک میں اب تک 39 لاکھ 50 ہزار 156 افراد کو کووڈ 19 کی ویکسینیشن دی جا چکی ہے۔
وزارت صحت کے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 8635 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 66 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔
اس دوران، 13423 مریض صحت مند ہوئے۔ جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 48 ہزار 406 ہوگئی ہے۔ وہیں فعال معاملوں کی تعداد 4863 کم ہو کر 163353 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 94 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 486 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
منوج سنہا نے گیس پائپ لائن منصوبے کے اعلان پر مرکزی حکومت کی تعریف کی
ملک میں ریکوری کی شرح 97.05 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.52 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب 1.43 فیصد ہوگئی ہے۔