پیپر ماشی میں دلچسپی رکھنے والے 54 سالہ آرٹسٹ شبیر احمد ملک سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کو کافی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی پورٹریٹ بنا کر ناقابل یقین کام کیا ہے۔ لوگ ان کے آرٹ کو دیکھ کر حیران ہیں۔ ہمیشہ کچھ مختلف کرنے کے خواہشمند، ملک نے کوہلی کا 3D پورٹریٹ بنایا ہے۔ ملک کے پاس چار دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ Virat Anushka 3D Portrait
ای ٹی وی بھارت سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کو یہ تصویر بنانے میں تقریباً 6 مہینے کا وقت لگا اور وہ ابھی بھی اس پر کچھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی پر اشتہار دیکھا تھا، جس کو دیکھ کر میں نے یہ پورٹریٹ تیار کیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ 'وراٹ کوہلی ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔ مجھے ان کا کھیل پسند ہے۔ کوہلی ایک عالمی آئیکون ہیں، میں ان کی تصویر بنا کر کشمیر کے فن کو فروغ Promotion Of Kashmir Art دینا چاہتا ہوں۔ ان کا پورٹریٹ بنانا آسان نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری فنون کو زندہ کرنے والی نوعمر لڑکیاں
انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے چہرے کو چار بار بنانا پڑا۔ میں بس دیکھنا چاہتا ہوں کی وہ اس تصویر کو دیکھ کر کیا بولتے ہیں۔ یہ تصویر بیچنے کے لیے نہیں ہے بلکہ میرے خریداروں کے لئے ایک نمونہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وراٹ یا انوشکا یہاں آتے ہیں تو اُن کو یہ تصویر میں مفت میں دوں گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے انہوں نے عرتگل کی تصویر بنائی تھی، جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا اور وہ کافی مقبول بھی ہوئی تھی۔ وراٹ انوشکا کی یہ تصویر بھی کافی مقبول ہو رہی ہے۔ اگر آپ دیکھیں تو اس کام کو فروغ مل رہا ہے۔ Virat Anushka 3D Portrait