ETV Bharat / bharat

غزہ جنگ: 13 اسرائیلی فوجی ہلاک، بحر ہند اور بحر احمر میں بحری جہازوں پر حملے - اسرائیل فلسطین تنازعہ

Gaza War Day 79 Updates: غزہ میں جاری اسرائیل کی جنگ کے بیچ بحر ہند میں اسرائیل کے ایک بحری کیمیکل ٹینکر پر حملہ ہوا تو دوسری طرف یمن کے ساحل کے قریب ایک ٹینکر اور امریکہ کے بحری جنگی جہاز کو بھی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ وہیں غزہ میں اسرائیل کی اندھادھند بمباری سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اسرائیل نے بھی گذشتہ دو دنوں میں اپنے 13 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Israel Palestine war
یمن کے ساحل پر بحری جہاز پر ڈرون دھماکہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 7:51 AM IST

Updated : Dec 24, 2023, 12:18 PM IST

غزہ: آج غزہ جنگ کا 79 واں دن ہے۔ فلسطین کی اس محصور پٹی پر تقریباً 12 ہفتوں سے اسرائیل کی اندھادھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور گولہ باری سے 24 گھنٹوں کے دوران 201 سے زائد افراد ہلاک جب کہ تقریباً 370 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 20,258 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 53,688 دیگر زخمی ہیں۔ وہیں اسرائیلی فوج نے بھی ایک بیان میں جمعہ اور اتوار کو 13 فوجیوں کے ہلاک ہونے جب کہ تقریباً فوجیوں کے زخمی ہونے کی بات کہی ہے جس سے حماس کے خلاف زمینی کارروائی میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 152 ہوگئی۔

صیہونی فوج کے مطابق سنیچر کو مذاحمتی تنظیموں کے حملوں میں 9 فوجی افسر اور اہلکار مارے گئے جب کہ جمعہ کو اس کے چار فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حالانکہ حماس کا دعویٰ ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا اسرائیل ظاہر کرتا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کی منظوری کے باوجود اسرائیلی حکومت غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو روک رہی ہے جس سے پٹی میں جاری انسانی بحران اور بھوک مری مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

Israel Palestine war
اسرائیل فلسطین تنازعہ

بحر ہند میں اسرائیلی ٹینکر پر ڈرون حملہ

پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کے ساحل سے ٹکرانے والا کیمیکل ٹینکر "ایران سے فائر کیے گئے حملہ ڈرون" سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج "بحری جہاز کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتی ہے۔ یہ بحری ٹینکر بھارت کی جانب جا رہا تھا"۔

Israel Palestine war
اسرائیل فلسطین تنازعہ

یہ حملہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہندوستان میں ویراول سے تقریباً 200 کلومیٹر (120 میل) جنوب مغرب میں ہوا۔ حملے کے بعد لائبیریا کے جھنڈے والے اس اسرائیلی ٹینکر میں آگ لگ گئی جسے بغیر کسی جانی نقصان کے بجھا دیا گیا۔ امریکہ نے ایک سرکاری بیان میں اس حملے کا الزام براہ راست ایران پر عائد کیا ہے۔

Israel Palestine war
اسرائیل فلسطین تنازعہ

غور طلب ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ یا ملک نے قبول نہیں کی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس کا تعلق یمن کے حوثیوں سے ہے یا ایران سے ہے۔ حالانکہ حوثیوں کا گروپ بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیل سے منسلک جہازوں اور ٹینکروں کو اعلانیہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔

یمن کے ساحل پر ایک اور ٹینکر اور امریکی وارشپ پر حملہ

یمن کے ساحل کے قریب ایک اور ٹینکر سمیت امریکہ کے بحری جنگی جہاز پر کئی ڈرون حملے ہوئے۔ حالانکہ ان حملوں کو کئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق جنگی جہاز یو ایس ایس لیبنون پر چار ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ وہیں ایک بحری ٹینکر کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا جس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ حوثی عسکریت پسند غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں اسرائیل سے جڑے بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں۔ یو کے مَیری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) ایجنسی نے ہفتے کے روز بتایا کہ غیر کریوڈ ایریل سسٹم باب المندب میں ایک بحری جہاز کے قریب پھٹ گیا، جو پورٹ آف سیلف سے 45 ناٹیکل میل (83 کلومیٹر) جنوب مغرب میں واقع ہے۔

Israel Palestine war
اسرائیل فلسطین تنازعہ

یو کے ایم ٹی او نے ایک مشاورتی نوٹ میں کہا کہ "بحری جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، تمام عملے نے محفوظ رہنے کی اطلاع دی، حکام کے ذریعے تحقیقات کی جا رہی ہے۔" غور طلب وہ کہ یو کے ایم ٹی او نے ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون لوگ ہیں، لیکن ان کا یہ کہنا ہے کہ عسکریتی جو یمن کے بڑے حصوں پر قابض ہیں، غزہ میں جنگ کے بدلے میں خطے میں تجارتی جہاز پر باقاعدہ میزائل اور ڈرون حملوں کی مہم چلا رہے ہیں۔

Israel Palestine war
اسرائیل فلسطین تنازعہ

صحافیوں پر اسرائیلی حملے جاری

غزہ کے اندر صحافیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ مسلسل جاری ہے۔ حکومت کی میڈیا آفس کے مطابق اب تک 99 فلسطینی صحافی مارے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ صحافیوں کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیوں کی کوریج کر رہے تھے۔ اس سے قبل دیگر صحافیوں پر بھی ان کے اہل خانہ کے سمیت حملہ کیا جا چکا ہے۔

Israel Palestine war
اسرائیل فلسطین تنازعہ

بین الاقوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے اور اسے انسانی قانون کے تمام اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ لیکن اسرائیل زمینی طور پر غزہ میں صحافیوں، ماہرین تعلیم اور طبی کارکنوں سمیت ہر قسم کے شہریوں پر حملے کررہا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ ان صحافیوں اور طبی کارکنوں کو بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

Last Updated : Dec 24, 2023, 12:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.