ETV Bharat / bharat

عراقی وزیر اعظم نے قاتلانہ حملے کے بعد عوام سے ملاقات کی - حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی

حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، لیکن شبہ فوری طور پر ایران حمایت یافتہ ملیشیا پر گیا، جن پر گرین زون میں پچھلے حملوں کا الزام ہے، جہاں غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔

Iraq PM seen in public after assassination attempt

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 12:17 PM IST

عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک قاتلانہ حملے سے بچنے کے بعد عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے بدھ کے روز بغداد کے ایک محلے کا پیدل دورہ کیا۔

عراقی وزیر اعظم نے قاتلانہ حملے کے بعد عوام سے ملاقات کی

وزیر اعظم دفتر نے کہا کہ حملے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر پہلی بار عوام کے درمیان پہنچے وزیر اعظم کو شہر کے مشرقی محلے کے رہائشیوں نے اتوار کو ڈرون حملے میں محفوظ رہنے پر مبارکباد دی، جس میں وہ تھوڑے زخمی ہو گئے تھے۔

الکاظمی پر ان کی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش نے گزشتہ ماہ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے، جس میں ایران حمایت یافتہ ملیشیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

صدر شہر شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کا گڑھ ہے، جنہوں نے 329 میں سے سب سے زیادہ 73 نشستیں حاصل کیں۔ جب کہ ان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، الصدر عوامی طور پر عراق کے معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

الکاظمی کو اتوار کے روز ہلکی چوٹ آئی تھی اور وہ اپنی رہائش گاہ پر حملے کے فوراً بعد ایک ٹیلیویژن تقریر میں سفید قمیض پہنے ہوئے سامنے آئے تھے اس دوران ان کی کلائی پر ایک پٹی دکھائی دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: نمائشی میلے سے کرد کسانوں اور مقامی پروڈیوسرز کو فائدہ

اس دوران کم از کم دو مسلح ڈرونز کے حملے میں ان کے سات سکیورٹی گارڈز زخمی ہو ئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.