ETV Bharat / bharat

کورونا کے مدنظر بھارت - بنگلہ دیش سرحد بند، عام لوگ پریشان

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 12:29 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے پیٹرا پول میں واقع کورونا کے مدنظر بھارت - بنگلہ دیش سرحد بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا کے مدنظر بھارت - بنگلہ دیش سرحد بند، عام لوگ پریشان
کورونا کے مدنظر بھارت - بنگلہ دیش سرحد بند، عام لوگ پریشان

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے سبب کورونا کے نئے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک کی تمام ریاستوں کے اسپتالوں میں کہیں بیڈ کی کمی کے سبب کمپاونڈ میں مریضوں کا علاج چل رہا ہے تو کہیں آکسیجن کی کمی سے زیر علاج مریضوں کی موت میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے مدنظر بھارتی حکومت نے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے پیٹرا پول میں واقع بھارت - بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد بند ہونے سے دونوں ملکوں کے شہری سرحد پر پھنس گئے ہیں جس میں بنگلہ دیشی شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس درمیان سرحد کی دونوں جانب مال بردار ٹرکوں اور لاریوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں. اس کے سبب کاروبار پر گہرا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ سرحد پر پھنسے بھارت اور بنگلہ دیش کے شہریوں نے اچانک سرحد بند کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسئلے کے جلد حل کا مطالبہ کیا۔

مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ بھارت بنگلہ دیش سرحد بند کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کا ہے. اس فیصلے میں ریاستی حکومت کا کوئی عمل دخل عمل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اس بیماری سے اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دوسری طرف انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہوگئی تھی۔ جب کہ اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی بھی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.