ETV Bharat / bharat

Auditorium in Urdu Department AMU اے ایم یو کے شعبہ اردو میں پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح - پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اردو کے نامور ادیب، مشہور خاکہ نگار پروفیسر رشید احمد صدیقی کے نام سے منسوب جدید سہولیات سے لیس ایک آڈیٹوریم کا افتتاح عمل میں آیا۔

اے ایم یو کے شعبہ اردو میں پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 4:12 PM IST

علی گڑھ: ریاست اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اردو کے نامور ادیب، مشہور خاکہ نگار پروفیسر رشید احمد صدیقی کے نام سے منسوب جدید سہولیات سے لیس ایک آڈیٹوریم کا افتتاح عمل میں آیا۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شعبہ اردو کے اساتذہ و طلبا سمیت یونیورسٹی کی اہم شخصیات کی موجودگی میں پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پروفیسر رشید احمد صدیقی کے بیٹے اکبر رشید صدیقی مع اہلیہ موجود رہے۔

اس موقع پر پروفیسر طارق منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ اردو ایک منفرد شعبہ ہے۔ اس شعبہ سے بڑی بڑی ہستیاں وابستہ رہی ہیں، جن کی ایک طویل فہرست ہے، رشید احمد صدیقی ان میں ایک بہت ہی اہم نام ہے، وہ اس شعبہ کے پہلے مستقل صدر ہوئے، اس شعبہ کو آگے بڑھانے اور اردو کو فروغ دینے میں ان کا بہت اہم کردار رہاہے۔ وہ علی گڑھ تہذیب کے نہ صرف پروردہ تھے بلکہ اس تہذیب کے علمبردار بھی تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ شعبہ اردو نے ان کے نام سے یہ آڈیٹوریم منسوب کیا۔ پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو اورینٹل اسٹڈیز اور ماڈرن اسٹڈیز کا سنگم ہے۔

اے ایم یو کے شعبہ اردو میں پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح
اے ایم یو کے شعبہ اردو میں پروفیسر رشید احمد صدیقی آڈیٹوریم کا افتتاح

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ ہمارے کلاسیکل شعبوں کو اہمیت ملنی چاہیے کیونکہ یہ اس یونیورسٹی کی شناخت ہیں، ہر شعبہ اہم ہوتاہے لیکن کچھ ایسے شعبے ہیں جو ادارے کی پہچان بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اردو، عربی، سنسکرت، اسلامک اسٹڈیز اور اس طرح کے دیگر اورینٹل شعبوں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہونا چاہئے۔ انہوں نے صدر شعبہئ اردو پروفیسر محمد علی جوہر کی ستائش کی۔

اس سے قبل صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد علی جوہر نے رشید احمد صدیقی کا اجمالی تعارف کراتے ہوئے ان کی خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ اردو کی ترقی میں کس طرح شیخ الجامعہ کا ہر قدم پر ہمیں تعاون حاصل رہا، ان کے تعاون کے بغیر آڈیٹوریم کی تعمیر اور شعبے کی دیگر ضروریات کی تکمیل نہیں ہوسکتی تھی۔ کوئی بھی ایسا موقع نہیں آیا جب وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا دامے درمے اور سخنے تعاون نہ ملا ہو۔ کووِڈ کے زمانے میں 500 صفحات پر مشتمل ”رفتار“ شائع ہوکر منظر عام آنے کے بعد ریفرینس بک کی حیثیت سے شمار ہونے لگا۔

پروفیسر سید سراج الدین اجملی اور پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی نے شعبہ اردو میں رشید احمد صدیقی سے معنون آڈیٹوریم کی تعمیر پر وائس چانسلر اور چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ کی ترقی میں اس ادارے کے سربراہ کا سب سے اہم کردار ہوتاہے۔ یونیورسٹی کی تعمیرات اور علمی ترقیات میں ہمارے وائس چانسلر کا اہم کردار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Supreme Body Election اے ایم یو کورٹ ممبر حافظ الیاس نے وزیر تعلیم کو تحریری شکایت ارسال کی

سابق چیئرمین شعبہ اردو اور مدیر سہ ماہی فکرو نظرپروفیسر سید محمد ہاشم نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کو ہمہ جہت ترقیات سے ہمکنار کیا ہے، کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں ان کی محبت کے نقوش نہ ثبت ہوں۔انہوں نے یونیورسٹی میں کام کو ترجیح دی ہے۔ پروگرام میں شعبہ اردو کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، اور طلباء کے ساتھ ہی دوسرے شعبوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.