ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 3،92،452 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1.95 کروڑسے تجاوز کر گئی ہے اور3689 افراد کی موت ہونے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2،15،542 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا راحت کی بات یہ رہی کہ 3.07 لاکھ سے زیادہ افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،26،219 افراد کو ٹیکے لگانے سے اب تک 15 کروڑ 68 لاکھ 16 ہزار 031 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مئی ماہ کا یہ دوسرا دن ہے جس میں اب تک 7 لاکھ 94 ہزار 481 نئے کیس سامنے آچکے ہیں اور مئی میں اب تک 7 ہزار 212 اموات بھی ہوچکی ہیں۔
اپریل میں 66 لاکھ 13 ہزار 641 نئے کیس آئے تھے اور 45 ہزار 862 افراد کی اپریل میں موت واقع ہوئی تھی، یکم مئی کو ملک میں 4 لاکھ 1 ہزار 993 نئے کیس رپورٹ ہوئے جو ایک ہی دن میں اب تک درج ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،92،488 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 ہوگئی ہے۔ اس دوران 3،07،865 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 52 ہزار 271 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
اس مدت کے دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 33،49،644 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 3689 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،15،542 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 81.77 فیصد رہ گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.13 فیصد ہوگئی ہے ، جوکہ راحت کی بات ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.1 فیصد ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں اس دوران 20،095 ایکٹو کیسزبڑھ کر ان کی مجموعی تعداد 3،24،169 ہوگئی اور 15،493 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 12،77،294 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5356 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کےمعاملے میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 1154 کے اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 6،65،837 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 61،326 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 39،30،302 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 802 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 69،615 ہوگئی ہے۔اس عرصے کے دوران کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسزسب سے زائد 22،378 بڑھنے سے ان کی تعداد 22،037،088 ہوگئی۔
ریاست میں اموات کی تعداد 15،794 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 11،43،250 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔دارالحکومت دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ابھی بھی جاری ہے۔ جہاں بترا ، سر گنگارام اور جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے کئی مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہاں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 2614 کی کمی ہونے سے ایکٹیو کیسز کم ہوکر96،747 رہ گئے ہیں۔ جہاں مزید 412 افراد کی موت ہونے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 16،559 ہو گئی ہے ، جبکہ 10،612،46 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
کورونا کی تازہ ترین اعداد و شمار ایک نظر میں:
کل کیسز: 1,95,57,457
کل اموات: 2,15,542
کل فعال کیسز: 33،49،644
کل صحتیاب: 1,59,92,271
کل ویکسینینشن: 15,68,16,031