ETV Bharat / bharat

Headmaster Suspended in Karnataka پیغمبر اسلام پر مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرنے پر ہیڈ ماسٹر معطل - پیغمبر محمدﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ

کرناٹک کے گدگ ضلع میں پیغمبر محمدﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرنے پر ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پبلک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل کمشنر سدرمپا ایس برادارا نے ہیڈ ماسٹر عبدالمناف بیجاپور کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ Headmaster Suspended in Karnataka

Headmaster Suspended in Karnataka
کرناٹک میں پیغمبر محمدﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرنے پر ہیڈ ماسٹر معطل
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 7:51 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 8:13 PM IST

گدگ: کرناٹک میں پیغمبر محمدﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرنے پر ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے کوئی ہدایت نہ ہونے کے باوجود پیغمبر اسلام پر طلبہ کے لیے مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پبلک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل کمشنر سدرمپا ایس برادارا نے گدگ ضلع کے ناگاوی گاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالمناف بیجاپور کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔Headmaster Suspended in Karnataka

کرناٹک میں پیغمبر محمدﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرنے پر ہیڈ ماسٹر معطل

گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالمناف پر اسکول کے کل 43 طلباء کے درمیان 'محمد سب کے لیے' اور 'آخری پیغمبر محمد' کی کتابیں کلاس روم میں تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ Prophet muhammad Essay Competition

اس معاملے پر پبلک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل کمشنر سدرمپا ایس برادارا نے کہا کہ یہ حکم اس لیے جاری کیا گیا کیونکہ وہ ذمہ داری کے عہدہ پر تھے اور ابتدائی تحقیقات میں الزامات پہلی نظر میں ثابت ہوئے تھے۔

وہیں ہیڈ ماسٹر عبدالمناف بیجاپور کا کہنا ہے کہ گدگ کے رہنے والے جنید اماچگی نے اسکول میں آ کر محمد ﷺ پر مبنی کتاب تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کتابوں کو پڑھیں اور پیغمبر محمدﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ کروائیں، بہترین مضمون کو انعام دیا جائے گا۔

وہیں کچھ طلباء کے والدین کو اسکول میں محمدﷺ کی کتابیں تقسیم ہونے کی جانکاری ملی، جس کے بعد انہوں نے رام سینا کے کارکنان کو اس کی اطلاع دی۔ بعد ازاں اسکول پہنچے سری رام سینا کے کارکنان نے ہیڈ ماسٹر عبدالمناف کو محاصرہ میں لے لیا۔ کچھ دیر تک انہوں نے سکول کے احاطے میں ہیڈ ماسٹر کے خلاف دھرنا دیا۔ اس موقع پر روتے ہوئے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی غلطی نہیں کی ہے لیکن پھر بھی غلطی پر معذرت۔

یہ بھی پڑھیں: Sarfaraz Reporting goes viral: سرفراز کی رپورٹنگ کا ویڈیو وائرل، دو اساتذہ معطل

واضح رہے معاملے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کے بی ای او اور پولیس موقع پر پہنچے۔ بی ای او پنتھی مانی اور گرامین تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا اور حالات کا جائزہ لیا۔ Headmaster Suspended in Karnataka

Last Updated : Sep 29, 2022, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.